حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس سے جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 388 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں جہازوں کے کرایوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ پہلے 318 روپے 81 پیسے تھی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک دی جائے گی۔















