سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک جدید ایوی ایشن کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے 27 مارچ تک کمپلیکس کی تعمیر کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ منصوبے کے مکمل ہونے پر دونوں اداروں کے ہیڈکوارٹرز اس کمپلیکس میں منتقل کیے جائیں گے۔
فی الحال یہ ہیڈکوارٹرز کراچی میں واقع ہیں اور ان کی منتقلی میں تقریباً تین سال کا وقت لگ سکتا ہے۔















