ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سمیت دیگر ممالک سے مدد مانگ رہا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے چین سمیت دیگر ممالک سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں، جس کے باعث یہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور ان کے اتحادیوں کو باہر نکالیں کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نزدیک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے اور پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جا رہے ہیں۔












