تمباکو نوشی کرنے والے والدین کے بچوں میں میٹابولک مسائل کا خطرہ، تحقیق

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں تمباکو نوش والدین کے بچوں میں میٹابولک مسائل اور ذیابیطس کا خطرہ دریافت ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تمباکو نوشی کے والدین کے بچوں میں میٹابولک مسائل کا خطرہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تمباکو نوشی کو صحت کے لیے نقصان دہ مانا جاتا ہے، جو کینسر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے والدین کے بچوں کو مستقبل میں میٹابولک مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے ان کی جسم کی بلڈ گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ تمباکو نوشی ناقص صحت کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے جس سے نجات پاکر متعدد امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے جہاں نر چوہوں کی نکوٹین استعمال کرنے کی صورت میں ان کے بچوں کے میٹابولزم میں منفی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

تحقیق کے مطابق نر چوہوں کی اولاد میں انسولین کی سطح کم تھی اور جگر کے افعال میں تبدیلیاں بھی نوٹ کی گئیں، جو موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتی ہیں۔ یہ نتائج جرنل آف دی اینڈوکرائن سوسائٹی میں شائع ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں