پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لے گا

پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لے گا تاکہ سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کی جا سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لے گا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کے مساوی نیا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ اس قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات لانا ہے، کیونکہ وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ نئے قرض کے ذریعے سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

منصوبے کا نام ‘ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام’ رکھا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ مزید برآں، پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق، ان اصلاحات سے مستقبل میں مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے اور پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا۔ پنشن کے لیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جبکہ طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی بھی بہتر بنائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں