پنجاب میں 28 لاکھ شہریوں میں امدادی کارڈ تقسیم، 95 فیصد ہدف مکمل

پنجاب میں 28 لاکھ شہریوں کو امدادی کارڈ تقسیم کر کے 95 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں 28 لاکھ شہریوں میں امدادی کارڈ تقسیم، 95 فیصد ہدف مکمل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے 28 لاکھ شہریوں میں امدادی کارڈ تقسیم کر کے 95 فیصد ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت 30 لاکھ امدادی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے 28 لاکھ 2 ہزار سے زائد کارڈ شہریوں میں پہنچ چکے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شہریوں کو 25.29 ملین سے زائد رقم فراہم کی جا چکی ہے۔

پنجاب بھر میں 422 ‘مریم کے مہمان’ دسترخوان پر روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں، جہاں کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کا عملہ تعینات ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں