گوگل میپس میں جنریٹیو اے آئی پر مبنی ‘آسک میپس’ فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں ‘آسک میپس’ فیچر کے ذریعے جنریٹیو اے آئی سے راستوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر امریکا اور بھارت میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل میپس میں جنریٹیو اے آئی پر مبنی 'آسک میپس' فیچر کا اضافہ

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنی مشہور سروس گوگل میپس میں ‘آسک میپس’ نامی نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جو جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ فیچر صارفین کو جیمنائی چیٹ بوٹ کے ذریعے براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے ڈرائیونگ یا پیدل سفر کے دوران راستوں کے بارے میں فوری رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی جگہ کے بارے میں تفصیلی سوالات پوچھ سکتے ہیں، جیسے کہ فون چارج کرنے کی جگہ، اور گوگل میپس مناسب جگہوں کی سفارش کرے گا۔ جیمنائی چیٹ بوٹ ٹیکسٹ یا آڈیو ریپلائیز فراہم کرے گا اور صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر مشورے دے گا۔

یہ نیا فیچر ابھی امریکا اور بھارت میں موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ دیگر ممالک میں جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں