افغانستان کے حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات مضحکہ خیز اور بلاجواز ہیں۔پاکستانی وزارت خارجہ

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے بھارتی وزارتِ خارجہ کے افغانستان سے متعلق بیانات کو بلاجواز قرار دیا، کہا کہ بھارت کی مایوسی اس کے بیانات سے عیاں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ریمارکس بلاجواز ہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات مضحکہ خیز اور بلاجواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف جائز اور مؤثر کارروائیاں کر رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی مایوسی ان بیانات میں عیاں ہے کیونکہ افغانستان میں اس کے دہشت گرد نیٹ ورک کی تباہی ہو چکی ہے۔ افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروپوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، جس کی تباہی پر بھارت کی مایوسی واضح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں