شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو جھوٹ قرار دیا، جنید صفدر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شریف فیملی نے جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان شریف فیملی نے کہا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ کے ساتھ رائیونڈ میں موجود ہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک صحافی نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کے خریدا گیا 40 ملین ڈالر مالیت کا گلف اسٹریم جی 500 طیارہ جنید صفدر نے اپنے ہنی مون کے لئے استعمال کیا۔
اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر شریف فیملی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ اس طیارے کے آپریشنل اخراجات میں غیر ملکی پائلٹس کی تنخواہیں شامل ہیں۔














