شامل حسین انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

شامل حسین گردن کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شامل حسین انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شامل حسین انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ترجمان قومی ٹیم نے بتایا ہے کہ شامل حسین گردن میں کھچاؤ کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کا معائنہ میڈیکل ٹیم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹر حسین طلعت کندھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں اور وہ پی ایس ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ حسین طلعت کو کرکٹ میں واپسی کے لیے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں