آئی جی پنجاب کا پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی جی پنجاب کا پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی یا فروشی میں ملوث افراد کو قانون کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی نگرانی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں اور شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی اطلاع ون فائیو پر دیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان ملزمان سے چار لاکھ سترہ ہزار ایک سو چوبیس پتنگیں اور دس ہزار سات سو چونسٹھ ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں