ایران نے اسرائیل کے شہر ہولون پر میزائل حملہ کیا، کشیدگی میں اضافہ۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی تازہ لہر چلائی ہے، جس میں اسرائیلی شہر ہولون کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجائے گئے ہیں۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ ان حملوں میں صوبہ اصفہان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن وعد الصدق کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے، جس میں سعودی عرب کے شہر الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کیا ہے، تاہم موجودہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔













