ایران کے مسلسل حملوں سے اسرائیل کے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے، اسرائیل نے امریکا کو آگاہ کر دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی جانب سے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ایران کے متواتر حملوں نے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیل نے امریکی حکام کو باضابطہ طور پر انٹرسیپٹرز کی کمی سے آگاہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، اسرائیل پہلے ہی جون میں ایران سے جھڑپوں کے باعث کم ذخیرے کے ساتھ جنگ میں داخل ہوا تھا، تاہم امریکا نے تاحال دفاعی میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔













