سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، غیرجانبداری کے قانون کے مطابق جنگی پروازوں کی اجازت نہیں۔
برن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سوئس حکام نے کہا ہے کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سوئس حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔













