ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، اس سے قبل ترکیہ کا جہاز بھی گزر چکا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان جہازوں پر 92 ہزار ٹن ایل پی جی لدی ہے۔
اس سے قبل ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی یہی اجازت دی تھی۔ ترکیہ کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی ممالک ایرانی حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ان کے جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر سکیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک امریکا اور دیگر جارح ملکوں کو بے دخل کریں کیونکہ ان کی تشویش صرف اسرائیل کی ہے۔













