اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی، پاکستان کا مذہبی رواداری پر زور

اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر صدر زرداری اور وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے۔ پاکستان مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مستقل کوششیں کرتا رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی، پاکستان کا مذہبی رواداری پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنے کو لاعلمی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، امتیاز اور عدم برداشت کے رجحانات کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے خلاف تعصب اور تشدد کے واقعات کی جانب عالمی توجہ مبذول کراتا ہے جبکہ مذہبی تنوع کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مذہبی تعصب اور عدم برداشت معاشرتی ہم آہنگی کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان اسلاموفوبیا کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مذہبی رواداری کے فروغ کی کوششیں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں