حکومت کا پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور 23 ارب روپے کی سبسڈی آئل کمپنیوں کو دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے لیوی برقرار رکھی جائے گی۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں دی جائے گی۔ یہ سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ہوگی۔

پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے اور ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی دی جائے گی۔ اوگرا کے ذریعے 23 ارب روپے کے کلیمز ادا کیے جائیں گے۔ کابینہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی ہے، جس میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو منتقل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے، جس کی نئی قیمت 358 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں