سندھ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ یوم پاکستان کی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع مل سکے۔














