بدخشاں کے پولیس سربراہ کا تخار میں حملے میں قتل

بدخشاں کے پولیس سربراہ مولوی میراج الدین تخار میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں مارے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بدخشاں کے پولیس سربراہ کا تخار میں حملے میں قتل

تخار: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے صوبہ تخار میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں صوبہ بدخشاں کے پولیس سربراہ مولوی میراج الدین ہلاک ہو گئے۔

مولوی میراج الدین تخار صوبے کی جانب سفر کر رہے تھے کہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے جنگجوؤں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے پہلے سے گھات لگا رکھی تھی اور جیسے ہی گاڑی اس مقام پر پہنچی تو فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کے نتیجے میں مولوی میراج الدین موقع پر ہی مارے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں