احمد مسعود نے طالبان پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے، جس سے افغانستان سیکیورٹی مسائل کا شکار ہے۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے ایک تقریب سے خطاب میں طالبان حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے افغانستان کے عوام کو دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں قربان کر دیا ہے۔
احمد مسعود نے طالبان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جیش العدل، انصار اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہیں، جس سے افغانستان سیکیورٹی اور جیو پولیٹیکل مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرزمین پر حملے طالبان کی لاپرواہی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا نتیجہ ہیں۔
احمد مسعود نے زور دیا کہ طالبان کی غیر دانشمندانہ کارروائیاں ہی موجودہ جنگ اور بحران کی جڑ ہیں، جنہوں نے دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دے کر افغانستان کو سیکیورٹی مسائل میں الجھایا ہے۔













