یو اے ای نے خلیجی ممالک پر حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا، سینئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے ایران کو بات چیت کی طرف آنے کی ترغیب دی۔
ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کو ایران کا اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد کے سینئر ڈپلومیٹک ایڈوائزر انور قرقاش نے کہا کہ خلیجی ممالک پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملے ایران کی عسکری کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔
انور قرقاش نے بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیلی حملوں کا جواب نہ دینے کی نااہلیت اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی ایرانی حکمت عملی اس کی عسکری کمزوری، اخلاقی دیوالیہ پن اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔













