راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کے بعد احتیاطی پیغام دیا کہ سڑک یا میدان، خود پر اعتماد زیادہ کریں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے خلاف میچ میں سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ پولیس نے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے احتیاط اور ذاتی ذمہ داری پر زور دیا۔
پولیس نے پیغام دیا کہ سڑک ہو یا کھیل کا میدان، محفوظ رہنے کے لیے دوسروں پر بھروسہ کم اور خود پر اعتماد زیادہ کریں۔ یہ پیغام ڈرائیونگ کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا گیا، جس میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور اردگرد کی صورتحال پر نظر رکھنے کی تلقین کی گئی۔
یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا 64 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب بنگلادیشی کھلاڑی مہدی حسن نے انہیں رن آؤٹ کیا۔ اس واقعے کے بعد سلمان کا غصہ بھی واضح تھا، جب وہ پویلین واپس جاتے ہوئے ہیلمٹ اور گلوز اتار کر پھینکتے نظر آئے۔















