حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)حکومت خیبرپختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

ٹرانس پشاور نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجویز وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھی، جسے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مسترد کردیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، اس لیے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں