سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لازمی قرار دے دیے

سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لازمی قرار دیے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لازمی قرار دیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں 40 فیصد نمبر لینا اہلیت کے لیے لازمی شرط قرار دیتے ہوئے پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کی بھرتی کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فیل امیدوار بھرتی پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق نہیں رکھتے اور بھرتی کے عمل میں شامل ہونے کے بعد اہلیت کے معیار پر اعتراض نہیں کر سکتے۔

عدالت نے محکمہ تعلیم کی 2017 کی پالیسی کو قانونی قرار دیا اور کہا کہ عدالتیں پالیسی سازی میں مداخلت نہیں کرتیں۔ فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ کے مشاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی وزیرتعلیم کو رولز آف بزنس کے تحت بھرتی کا معیار مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں