بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اماراتی قونصل خانے پر میزائل حملے ہوئے، جن سے آگ بھڑک اٹھی۔ اماراتی وزارت خارجہ نے واقعے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اماراتی قونصل خانے پر میزائل حملے ہوئے جن سے آگ بھڑک اٹھی۔ امریکی سفارتخانہ بغداد کے محفوظ گرین زون میں واقع ہے۔
میزائل حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تحقیقاتی ادارے حملے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ادھر عراقی کردستان میں اماراتی قونصلیٹ پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ ہوا، جس میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے واقعے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
اماراتی وزارت خارجہ نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔














