متحدہ عرب امارات کی ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

امارات نے ایران کے خلیجی ممالک پر حملوں کو عسکری کمزوری اور سیاسی تنہائی کی علامت قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
متحدہ عرب امارات کی ایران کے خلیجی حملوں پر سخت تنقید

ابوظہبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلیجی ممالک پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ ایران کے یہ اقدامات اس کی عسکری کمزوری اور سیاسی تنہائی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انور قرقاش نے کہا کہ ایران کی حکمت عملی اس کی فوجی کمزوری کو عیاں کرتی ہے کیونکہ وہ امریکا اور اسرائیل کے براہ راست حملوں کا سامنا کرنے کی بجائے خلیجی عرب ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حملے اس کے ‘اخلاقی دیوالیہ پن’ اور خطے میں بڑھتی سیاسی تنہائی کی علامت ہیں، جو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانا بند کرے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو فعال بنائے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران نے اسرائیل کے خلاف کشیدگی کے دوران خلیجی خطے کے بعض ممالک کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، جس سے خطے میں سلامتی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں