بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام NavIC کو ایٹمی کلاک کی خرابی کے باعث شدید دھچکا لگا، جس سے ملک کی خلائی کارکردگی متاثر ہوئی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا لگا ہے، جس سے ملک کی خلائی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ بھارت کا مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام NavIC، جو جی پی ایس کا متبادل قرار دیا جاتا ہے، تکنیکی مسائل کی وجہ سے ناکام ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، NavIC کے ایک اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک بند ہو گیا ہے، جس سے نیویگیشن کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ اس واقعے نے بھارت کی ٹیکنالوجی کی دعوؤں کی قلعی کھول دی اور عالمی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے قبل بھی بھارت کا خلائی پروگرام متعدد ناکامیوں کا شکار ہوا ہے، جن میں جنوری میں PSLV C62 کی ناکامی شامل ہے۔ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے 2021 سے اب تک 16 سیٹلائٹس ناکام ہو چکے ہیں۔












