پاکستانی وزارت اطلاعات نے افغان دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا

پاکستانی وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کے پاکستان کی چوکیوں پر قبضے کے دعوے کو من گھڑت قرار دیا، کہا کہ یہ دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی وزارت اطلاعات نے افغان دعوے کو من گھڑت قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی وزارت دفاع کے پاکستان کی چوکیوں پر قبضے کے دعوے کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ دعویٰ افغان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جبکہ افغان عوام خود دہشت گردوں کے باعث مشکلات میں مبتلا ہیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ پاکستانی وزارت افغان طالبان اور ان کے معاونین کے نقصانات سے متعلق اپڈیٹ فراہم کرتی رہتی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی معلومات میں احتیاط برتی جا رہی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور طالبان کے بے بنیاد دعووں کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں