ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ، نئے ضوابط کا اعلان

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو 2024-25 سے نافذ العمل ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ، نئے ضوابط کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نئی فیسوں کی حد مقرر کی ہے، جس کے تحت 19 بڑے میڈیکل کالجز کی فیسیں 17 لاکھ سے 22 لاکھ روپے کے درمیان ہوں گی۔

اسلام آباد کے ایک نجی میڈیکل کالج کی فیس سب سے زیادہ 21 لاکھ 47 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ اضافہ تعلیمی سال 2024-25 سے تمام طلبا پر یکساں طور پر نافذ ہو گا۔ 20 نجی میڈیکل کالجز کی فیس میں اضافے کے کیسز آڈٹ رپورٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مسترد کر دیے گئے ہیں۔

ایسے اداروں کی فیس گزشتہ سیشن میں 18 لاکھ روپے اور رواں برس میں 18 لاکھ 90 ہزار روپے رہے گی۔ ان کالجز کو زائد فیس لینے کی اجازت نہیں ہو گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں 20 لاکھ روپے جرمانہ اور رجسٹریشن معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ زائد وصول کی گئی فیس ایک ماہ کے اندر طلبا کو واپس کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں