پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کندھے کی چوٹ کے باعث بنگلا دیش سیریز سے باہر

حسین طلعت کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش سیریز اور پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں صحتیابی کے لیے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حسین طلعت کندھے کی چوٹ سے بنگلا دیش سیریز سے باہر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

آل راؤنڈر حسین طلعت پی ایس ایل میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہیں مکمل صحتیابی کے لیے 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، دوسرے ون ڈے کے دوران حسین طلعت کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ وہ ری ہیبلیٹیشن کے لیے نیشنل اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں