عاقب جاوید نے ورلڈکپ میں سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل نہ کھیلنا بڑا مسئلہ نہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ میں ناکامی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل نہ کھیلنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
رکن سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید نے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایوریج کی بنیاد پر سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکے، سپر ایٹ میں ایک میچ ہارے اور ایک بارش کی نظر ہوا۔ بابراعظم اور فخر زمان کی فٹنس پر انکوائری ہوگی کہ وہ ورلڈکپ کے دوران بھی ان فٹ تھے یا نہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون میں سلیکشن کمیٹی کی مرضی نہیں چلتی، سب سے بڑی غلطیاں ٹاپ مینجمنٹ سے ہوئی ہیں۔ ہر ناکامی کے بعد تبدیلی کا مطالبہ زیادتی ہے، ہمیں مجرم قرار دے کر چھوڑنے والی پالیسی سے آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں صرف بمراہ ایک منفرد بولر تھا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ نوے کی دہائی کی کرکٹ کا آج کی کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں، آج کے کھیل میں کوئی وقار یونس یا وسیم اکرم کی جھلک نظر نہیں آتی۔















