مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث عالمی ہوا بازی کی صنعت شدید متاثر، 52 ہزار پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث 52 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے 6 ملین مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مشرق وسطیٰ کی جنگ سے عالمی ہوا بازی کی صنعت متاثر، 52 ہزار پروازیں منسوخ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب عالمی ہوا بازی کی صنعت شدید بحران سے دوچار ہے اور اب تک خطے کے لیے طے شدہ 52 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ فضائی تجزیاتی کمپنی سیریئم کے مطابق یہ منسوخیاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے طے شدہ تقریباً 98 ہزار پروازوں میں سے نصف سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے دنیا بھر میں تقریباً 6 ملین مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ایران، عراق، مقبوضہ فلسطین، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سمیت کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش یا پابندیوں کے باعث متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں یا متبادل راستے اختیار کر لیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی راستوں میں تبدیلی سے پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی پروازوں کے شیڈول اور ایئرلائنز کے آپریشنل منصوبوں میں نمایاں خلل پیدا ہو رہا ہے۔

خطے میں ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدگی کے باعث فضائی سفر اور بین الاقوامی ٹرانسپورٹ پر وسیع اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں