ایران کا امریکا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

ایران نے امریکا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ وہ کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی شکست تسلیم نہیں کرے گا اور امریکا و اسرائیل اسے ایسا کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کیے جانے والے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارت کو روکنا اور مختلف ممالک کے لیے مشکلات پیدا کرنا امریکا کی تاریخ رہی ہے اور یہ ایک ایسا باغی ملک ہے جو ہر وقت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ جنگ ایران نے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں