چین میں روبوٹ نے بجلی کی لائن مرمت کرکے نیا باب کھول دیا

چین میں روبوٹ نے ہائی ٹینشن لائن کی مرمت کرکے بجلی کے کرنٹ کے خطرے کو ختم کیا، ہوبی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ووہان اسٹیٹ گرڈ کے تعاون سے تیار کردہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں روبوٹ نے بجلی کی لائن مرمت کرکے نیا باب کھول دیا

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک روبوٹ نے بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کی مرمت کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ الیکٹریشن روبوٹ ہوبی الیکٹرک پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ووہان اسٹیٹ گرڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ پریسائز لیزر کٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ذیلی تاروں کو مرکزی تار سے جوڑنے اور کنکشن کو درست طریقے سے لگانے میں ماہر ہے۔ ووہان اسٹیٹ گرڈ کے ٹیکنیشن وو ژین نے کہا کہ یہ روبوٹ پیچیدہ وائرنگ ماحول میں بھی کام کرسکتا ہے۔

یہ روبوٹ لوگوں کو بجلی کے کرنٹ لگنے کے خطرے کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔ یہ تجربہ ہوبئی کی کاؤنٹی چونگ شین میں کیا گیا تاکہ مشکل اور خطرناک ماحول میں بجلی سے متعلق کام کرنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں