عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنا ناممکن، 30 روزوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ رمضان کے 30 روزوں کا امکان، عید 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنا ناممکن، 30 روزوں کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیدائش اور رمضان کے روزوں کی تعداد سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا، تاہم اس دن عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔

انجم نذیر کے مطابق چاند کی پیدائش 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی۔ سائنسی لحاظ سے اتنی عمر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں