مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کیا، مارچ 29 مارچ سے شروع ہوگا۔ انہوں نے رمضان میں مسجد اقصیٰ کی بندش پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خیبر سے کراچی تک غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مارچ 29 مارچ سے شروع ہوگا اور کہا کہ ہم امریکہ کے خلاف مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ہیں۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں قبلہ اول کو تالے لگے ہیں اور مسجد اقصیٰ 69 سالوں میں پہلی بار رمضان میں بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسجد اقصیٰ کو گرا دیا گیا تو صرف آنسو بہانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے غزہ پیس بورڈ کو فراڈ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو اس سے نکل جانا چاہئے، کیونکہ ایران اور لبنان پر حملہ ہو چکا ہے۔ مشتاق احمد خان نے مزید کہا کہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور غزہ میں 72 ہزار ٹرک جانے چاہئے تھے، لیکن صرف 30 ہزار ہی پہنچ سکے ہیں۔













