ایران کا اسرائیل میں اہم مقامات پر حملے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملوں میں ڈرون اور بیلسٹک میزائل استعمال ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا اسرائیل میں اہم مقامات پر حملے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، آپریشن وعدۂ صادق کی 48ویں لہر میں اسرائیل کی قیادت اور حساس سیکیورٹی مراکز پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان حملوں کا ہدف اسرائیلی قیادت کے مقامات تھے۔ بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تل ابیب اور دیگر اہم مقامات کی طرف حملوں کی بات کی گئی ہے۔

تاہم، اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ان حملوں کے دعوؤں کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں