امریکی صدر کو ایران میں فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنے کا مشورہ

صدر ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران میں فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ امریکا طویل جنگ سے بچ سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی صدر کو ایران میں فتح کا اعلان کر کے جنگ ختم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے مشورہ دیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف کارروائی کو کامیاب قرار دے کر جنگ ختم کرنی چاہیے۔

ڈیوڈ سیکس کا کہنا ہے کہ جنگ کو مزید طول دینے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں اور امریکا کو ایک طویل جنگ میں الجھا سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں ایران جنگ کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں۔ کچھ حکام فوجی کارروائی جاری رکھنے کے حامی ہیں، جبکہ دیگر مشیران کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے اور جنگ ختم کرنی چاہیے۔

ٹرمپ کی رائے میں جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب انہیں مناسب محسوس ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں