عاقب جاوید نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو کم از کم سیمی فائنل تک پہنچنا چاہیے تھا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ پلئینگ الیون میں ان کا عمل دخل نہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم سے بہت امیدیں وابستہ تھیں، لیکن نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم کو کم از کم سیمی فائنل تک پہنچنا چاہیے تھا، مگر کھلاڑی مطلوبہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انگلینڈ سیریز کے دوران کوچ کے ساتھ ٹیم کی منصوبہ بندی پر بات چیت ہوئی تھی، اور 15 رکنی اسکواڈ میں کوئی بڑی تبدیلی کا منصوبہ نہیں تھا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ بابر اعظم انجری کے باعث بنگلہ دیش اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہیں کھیل سکے اور فخر زمان کی انجری کی انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کمیٹی کا پلیئنگ الیون میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور کپتان و کوچ کو اپنی ٹیم منتخب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ وکٹ کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ کی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کو تلاش کر رہی ہے، جبکہ مصباح الحق نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے بہترین ٹیم تشکیل دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔















