بھارتی کرکٹر محمد کیف کی مہدی حسن کے متنازع رن آؤٹ پر تنقید

بھارتی کرکٹر محمد کیف نے مہدی حسن کے متنازع رن آؤٹ کو غیر اخلاقی قرار دیا، سابق پاکستانی کرکٹرز نے بھی ردعمل دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کرکٹر محمد کیف کی مہدی حسن کے متنازع رن آؤٹ پر تنقید

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کو دوسرے ون ڈے میچ میں متنازع انداز میں رن آؤٹ کیا، جس پر مختلف کرکٹرز نے اس عمل کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مہدی حسن کی تنقید کی اور کہا کہ وکٹ لینے کی بے صبری اس طرح کے رن آؤٹ کو جائز نہیں ٹھہرا سکتی۔

کیف نے کہا کہ یہ عمل کپتان کی جانب سے کیا گیا جو قابل قبول نہیں، نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ فیئر پلے کے بغیر کھیل کا کوئی مطلب نہیں رہتا۔ مہدی حسن کے اس عمل پر سلمان علی آغا نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے بھی مہدی حسن کے طرز عمل کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں