امریکی سینٹرل کمانڈ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کی غیر فعالیت کی خبروں کی تردید کی اور بحری جہاز کی فعالیت کی تصدیق کے لیے ویڈیو جاری کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کے غیر فعال ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ سینٹ کام کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراہام لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ ایران کے خلاف اب بھی مکمل طور پر فعال ہے۔
سینٹ کام نے اس بات کی تصدیق کے لیے بحری جہاز پر طیاروں کے آمد و رفت کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے بحری بیڑے کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اس سے پہلے بھی وہ اس جہاز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔














