رِچ ڈیڈ پوور ڈیڈ: مالی کامیابی کا راز جو روایتی تعلیم نہیں سکھاتی

رابرٹ کیوساکی کی کتاب ‘رِچ ڈیڈ پوور ڈیڈ’ میں مالی کامیابی کے راز کو سوچ اور مالی تعلیم سے جوڑا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رِچ ڈیڈ پوور ڈیڈ: مالی کامیابی کا راز جو روایتی تعلیم نہیں سکھاتی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رابرٹ کیوساکی کی مشہور کتاب ‘رِچ ڈیڈ پوور ڈیڈ’ میں بتایا گیا ہے کہ کامیابی صرف محنت سے نہیں بلکہ درست سوچ سے شروع ہوتی ہے۔ کتاب میں ‘امیر باپ’ اور ‘غریب باپ’ کے نظریات کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے کہ مالی آزادی کی بنیاد سوچ میں فرق سے ہوتی ہے۔

کیوساکی نے کہا ہے کہ امیر لوگ ایسا نظام بناتے ہیں جس میں پیسہ ان کے لیے کام کرتا ہے، جبکہ عام لوگ پیسے کے لیے کام کرتے رہتے ہیں۔ مالی تعلیم اور صحیح سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے روایتی تعلیم کو نوکری کے لیے ناکافی قرار دیا۔

ان کے مطابق، مالی منصوبہ بندی اور آمدنی کے مختلف ذرائع پیدا کرنا ضروری ہیں، جیسے سرمایہ کاری، کاروبار یا آن لائن پلیٹ فارمز۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ نے کاروباری مواقع کو بڑھا دیا ہے، اور عزم و ہمت کے ساتھ نوجوان بغیر بڑے سرمائے کے بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں