آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، امریکا نے پابندی عارضی طور پر اٹھا لی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکا اور اسرائیلی حملوں کے باعث آبنائے ہرمز بند ہونے کے بعد روس روزانہ 15 کروڑ ڈالر کا تیل فروخت کر رہا ہے۔
امریکا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے روسی تیل کی فروخت پر عائد پابندی عارضی طور پر اٹھا لی ہے۔
روس نے حالیہ دنوں میں چین اور بھارت کو تیل فروخت کر کے ٹیکس کی مد میں 2 ارب ڈالرز کمائے ہیں۔
فرانس سمیت یورپی ممالک ایرانی حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ ان کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر سکیں۔
ایران میں جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور بھارت و چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔














