امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے بی ٹو بمبار طیارے روانہ کر دیے

امریکہ نے بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کے لیے روانہ کر دیے ہیں تاکہ ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے بی ٹو بمبار طیارے روانہ کر دیے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنے اور مستقبل میں اس کی طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو مفلوج کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بی ٹو بمبار طیارے طویل فاصلے سے حملہ کرنے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ ایرانی رجیم کے رہنما زیر زمین جا چکے ہیں اور آج کے حملے سخت ہوں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والے واقعات پر دنیا کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، امریکہ ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں