ملتان کے حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی، جس پر تنقید ہو رہی ہے۔
ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرلی ہے، جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔
حکیم شہزاد، جو پہلے بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، نے عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے بھی شادی کی تھی۔ ان کا اس شادی سے ایک بیٹا ہے۔
حکیم شہزاد کی موجودہ شادی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے، جہاں لوگوں نے کم عمر لڑکی سے شادی پر سوالات اور تنقید کی ہے۔ کئی افراد نے اس کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔















