حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف طویل جنگ کی تیاری: نعیم قاسم

حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اسرائیل کے خلاف طویل جنگ کی تیاری کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف طویل جنگ کی تیاری: نعیم قاسم

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف ایک طویل جنگ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

نعیم قاسم نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ اسرائیل کو جنگ کے میدان میں حیرت کا سامنا ہوگا۔ ان کا یہ بیان حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 2 مارچ سے جاری حملوں کے تبادلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

حزب اللہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی وفات کے بعد اسرائیل پر فضائی حملے کیے، جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے بھی لبنان پر بھاری بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں