گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم سے مشاورت جاری رہی

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم سے مشاورت جاری رہی اور ن لیگ کے تقرر پر ایم کیو ایم نے اعتراض نہیں کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم سے مشاورت جاری رہی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم سے مشاورت جاری رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور سندھ کا گورنر ن لیگ سے ہوگا اور ایم کیو ایم سے کبھی یہ وعدہ نہیں ہوا کہ گورنر سندھ ان کا ہوگا۔ کامران ٹیسوری کے تقرر کو فوری تبدیل کرنا ضروری نہیں سمجھا گیا کیونکہ معاملات ٹھیک چل رہے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایران کسی صورت مسلمان ممالک، خصوصاً سعودی عرب کو نشانہ نہ بنائے۔ ہماری قیادت مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور سعودی عرب بھی محتاط پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کراچی سے متعلق مطالبات پورے کیے گئے اور مزید کوششیں بھی جاری رہیں گی۔ ایم کیو ایم نے گورنر کے تقرر پر اعتراض نہیں کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں