پاکستان کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے کر ضبط کرلیا

پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے کر ضبط کرلیا، شرجیل میمن نے فوری واپسی اور معذرت کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے کر ضبط کرلیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ قرار دے کر ضبط کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو گاڑی کے تمام سرکاری دستاویزات دکھائے گئے تھے، پھر بھی گاڑی ضبط کرلی گئی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے اور یہ گاڑی کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس سے خریدی گئی تھی۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں