تھرپارکر میں معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
تھرپارکر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھرپارکر میں معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
مائی فاطمہ نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھیں اور سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جو عوام میں انتہائی مقبول رہا۔















