حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نوٹیفکیشن جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔















